نیب نے آصف زرداری کے جعلی اکاؤنٹس کیس میں 33 ارب وصول کرلئے،فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی، فواد چوہدری
پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری رہیں گی، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری سے متعلق جعلی اکاؤنٹس کیس میں اب تک 33 ارب روپے وصول ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر نے کہاکہ آصف زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس میں قومی احتساب بیورو اب تک 33 ارب روپے وصول کر چکا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ وصول کی گئی رقم تقریباً 20کروڑ ڈالر بنتی ہے تاہم اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے۔فواد چوہدری نے کہاکہ وصولی سے اندازہ لگالیں کہ ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندھ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرچکی ہے۔

قومی احتساب بیورو کے پراسیکیوٹر نے عدالت سے آصف علی زرداری اور فریال تالپور پر فرد جرم عائد کرنے کی درخواست کی تھی ،ان کا کہنا تھا کہ ریفرنس کی کاپیاں پہلے ہی متعلقہ حکام کو پیش کی جاچکی ہیں۔

مزید پڑھیں:جعلی اکاؤنٹس کیس: حتمی ریفرنس میں عبدالغنی مجید کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اس سے قبل احتساب عدالت نے پارک لین اسٹیٹ کمپنی میں جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے جرم میں قید سابق صدر آصف علی زرداری کو طبی بنیادوں پر دسمبر 2019 میں رہا کیا گیا تھا۔

نیب جعلی اکاؤنٹس کیس کے ذریعے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات کررہا ہے ،سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کے کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے بعد اب کارروائی آگے بڑھائی جائیگی۔

Related Posts