جعلی اکاؤنٹس کیس: حتمی ریفرنس میں عبدالغنی مجید کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fake accounts case: Abdul Ghani Majeed granted bail in final reference

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس کے حتمی ریفرنس میں عبدالغنی مجید کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیاہے۔

ہائیکورٹ نے پہلے جمع کرائے جانے والے 100 ملین روپے کے ضامن بانڈز کے عوض نام کو ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں رکھنے اور رہائی کا حکم دیا ہے۔

عدالت نے عبدالغنی مجید کو نیب کے تفتیشی افسر کو اپنا پاسپورٹ جمع کروانے کا حکم بھی دیا۔

مزید پڑھیں:جعلی اکاؤنٹس کیس، آصف زرداری اور فریال تالپرکی اپیل سماعت کیلئے مقرر

پچھلے چھ کیسوں میں غنی مجید کی ضمانت پہلے ہی منظور ہوچکی تھی اور یہ ان کے خلاف ساتواں اور آخری ریفرنس تھا۔

نیب ذرائع کے مطابق عبدالغنی مجید جعلی اکاؤنٹس کیس کے مرکز ی ملزم ہیں اور بدعنوانی کے 10 ریفرنسز میں نامزد ہیں۔

Related Posts