نیب کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی، شہباز شریف
اجلاس ملتوی ہونے کا مطلب ہے کالے قوانین پر حکومت کو شکست ہوچکی، شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:قومی احتساب بیورو (نیب) نے ہیڈ کوارٹرز کو تحریر کیے گئے ایک خط میں اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور ن لیگ کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزت کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ  اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیسز کی تحقیقات کیلئے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست دی۔

اس حوالے سے ہیڈ کوارٹرز میں ڈی جی آپریشنز کو تحریر کیےگئے خط میں نیب لاہور کا کہنا ہے کہ ملزمان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کیونکہ شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت دیگر کے خلاف متعدد معاملات پر تحقیقات جاری ہیں۔

نیب کا کہنا ہے کہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تمام ملزمان پر تحقیقات جاری ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے 22 اپریل کو شہباز شریف کی ضمانت منظور کی تھی جس کے بعد اپوزیشن لیڈر لندن روانگی کیلئے تیار ہو گئے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شہباز شریف کو بیرونِ ملک روانہ ہونے سے روک دیا تھا جس پر ن لیگی قیادت نے سخت تنقید کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔ نیب کا کہنا ہے کہ تحقیقات کیلئے شہباز شریف کی پاکستان میں موجودگی ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم عوام سے ٹیلی فون پر براہِ راست گفتگو آج کریں گے

Related Posts