ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا الزام، قومی اسمبلی میں عمران خان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا الزام، قومی اسمبلی میں عمران خان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کا الزام، قومی اسمبلی میں عمران خان کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کے دوران ریاستی اداروں کو بدنام کرنے پر شدید مذمت کی گئی۔

قومی اسمبلی نے قومی سلامتی کے ریاستی اداروں کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔ ایوان نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ کسی کو سیاسی فائدے کے لیے ریاستی اداروں کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ قومی ادارے ملکی سلامتی اور خودمختاری کے ضامن ہیں۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ریاست اور سیکورٹی اداروں کو کمزور کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، جو بھی ایسے الفاظ کہتا ہے وہ قومی مفاد کی نفی کرتا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے جلسوں میں مسلح افواج کے خلاف کہے گئے الفاظ انتہائی افسوسناک ہیں۔

انہوں نے عمران خان کو موجودہ حالات میں میر جعفر اور میر صادق قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام ریاستی ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کر رہے ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پاس کرکے آئینی طریقے سے اندرون خانہ تبدیلی لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی اداروں کے دفاع کے لیے قومی اتفاق رائے ہونا چاہیے تاکہ کوئی ان کو بدنام کرنے کی جرأت نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اداروں کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:عمران خان فوج کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں، آصف زرداری

وزیر دفاع نے عمران خان کو ملک کے لیے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سابق وزراء اور سابق وزیراعظم کے قریبی ساتھیوں نے بڑے پیمانے پر کرپشن کی۔

Related Posts