عمران خان فوج کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں، آصف زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسمبلیاں توڑی گئیں تو الیکشن میں مقابلہ کریں گے، آصف زرداری
اسمبلیاں توڑی گئیں تو الیکشن میں مقابلہ کریں گے، آصف زرداری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ریاستی اداروں کے خلاف تقاریر کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین فوج کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں، زرداری نے عمران کی تقاریر کو احتساب سے بچنے کی ”شیطانی کوشش“ قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”عمران خان اپنے خلاف ”کرپشن کیسز اور فارن فنڈنگ کیسز” سے خوفزدہ ہیں، اس لیے انہوں نے سزا سے بچنے کے لیے اداروں کو متنازعہ بنانے کا سہارا لیا ہے۔

سابق صدر نے یہ بھی الزام لگایا کہ معزول وزیراعظم سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کے ساتھ ساتھ اپنے جلسوں میں ”جعلی سازشی بیانات” کے ذریعے لوگوں کے جذبات بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چار سالہ دور حکومت میں پاکستان پیچھے چلا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی جانب سے استعمال کی جانے والی بیان بازی سے قومی سلامتی کو ”خطرہ” ہے۔

سابق صدر نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہے بلکہ آئین اور جمہوریت کا تحفظ بھی اس کی ذمہ داری ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے اپنی تقریر میں کسی کا نام نہیں لیا، اداروں کو بچانے کی کوشش کی، فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہ عمران فوج کو تقسیم کرنے کی سازش کر رہے ہیں، سابق وزیر اعظم اپنے اقدامات سے آئین کو پامال کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان دوسروں کو غدار کہتے ہیں پھر بھی وہ خود میر جعفر اور میر صادق کا کردار ادا کر رہے ہیں جس سے ملک کی سلامتی داؤ پر لگ جائے گی، عمران خان کو اپنے اعمال کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

Related Posts