میرے بیان کو پس منظر سے ہٹ کر پیش کرتے ہوئے غلط خبر چلائی گئی۔شعیب اختر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shoaib Akhtar shares his legacy with Pak national team emerging bowlers

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق قومی اسٹار کرکٹر شعیب اختر نے کہا ہے کہ میں نے اپنے بیان سے تشکیل کی گئی متنازعہ خبر کو دیکھا، مجھے علم ہوا کہ میرے بیان کو پس منظر سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور غلط خبر چلائی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں راولپنڈی ایکسپریس کہلانے والے دنیا کے تیز ترین سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ خبر میرے بیان سے بالکل الگ ہے جبکہ میں نے (قومی کرکٹ ٹیم پر) ہونے والی تنقید کا جواب دیا۔

فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا کہ میں نے تنقید کا جواب دینے کے لیے ایک مکمل ردِ عمل دیا جس کے دوران ہر بات کا نکتہ بہ نکتہ جواب دیا ہے۔ آپ متنازعہ خبر کی بنیاد بننے والی ویڈیو دیکھئے، اس سے آپ کو خود پتہ چل جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا کہ لیگ اسپنر دانش کنیریا کو ہندو مذہب کی وجہ سے ٹیم میں امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔

انھوں نے ایک گزشتہ ویڈیو انٹرویومیں کہا کہ کئی کھلاڑی اسی وجہ سے کنیریا کے ساتھ کھانا نہیں کھاتے تھے، میں ہمیشہ ہی انھیں ایسا کرنے سے منع کرتا تھا، بہت سے لوگ اسی وجہ سے دانش کنیریا کی ٹیم میں موجودگی کے بھی خلاف تھے۔

مزید پڑھیں: دانش کنیریا کو  امتیازی سلوک کا نشانہ بنایاگیا، شعیب اختر

Related Posts