سندھ حکومت کی پہلی ذمہ داری پر امن ماحول فراہم کرنا ہے۔مراد علی شاہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مراد علی شاہ
سیلابی ریلے کی آمد، منچھر میں آبی سطح بلند، جوہی شہر کو خطرہ ہے۔ مراد علی شاہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی پہلی ذمہ داری عوام کو پر امن ماحول فراہم کرنا ہے۔ اگر امن و امان نہ ہوا تو لوگ کچھ بھی قبول نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ سیّد مراد علی شاہ نے آج صوبے میں  امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی اور حکام کو قیامِ امن کے متعلق ہدایات بھی جاری کیں۔

اجلاس کے دوران موجود حکام سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ حکومت کی پہلی ذمہ داری امن و امان بحال کرنا ہے۔ ہم ایک دوسرے سے بخوبی واقف ہیں۔ آج سے 6 ماہ پہلے صوبے میں امن و امان کی صورتحال اچھی نہیں تھی۔

گفتگو کے دوران نومنتخب وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کی ہم سے توقعات ہیں، ہمیں ان توقعات کا خیال رکھنا ہے۔  میرا گزشتہ روز وزیر اعلیٰ سندھ بننے کے بعد آج پہلا دن ہے جبکہ کراچی کے اسٹریٹ کرائمز کا ذمہ دار ہم کسی کو نہیں کہہ سکتے۔

وزیر اعلیٰ  نے صوبے میں قیامِ امن کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کچے کے علاقوں میں مسائل ہیں جن کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم سب کو مل کر عوام کی توقعات پر پورا اترنا ہے۔کراچی کے اسٹریٹ کرائمز کو کنٹرول کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔

Related Posts