یہودی نہیں مسلمان ہوں، ’سر راہ‘ ایجنڈا کے تحت نہیں بنا، منیب بٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کے خوبرو اداکار منیب بٹ نے اپنے حالیہ ڈرامے سرِ راہ میں خواجہ سرا کے منفرد کردار کی وجہ سے ’یہودی ایجنڈا کے تحت کام کرنے کے‘ لگائے گئے الزامات کی تردید کردی۔

گزشتہ دنوں منبی بٹ نے یوٹیوب پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جس میں انہوں نے ’سر راہ‘ میں منفرد کردار اور اس کے باعث لگائے گئے الزامات کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارنے کہا کہ ان پر ’ایجنڈا‘ کے تحت ڈرامے میں کام کرنے کے الزامات لگائے گئے جو کہ بے بنیاد ہیں، وہ یہودی نہیں بلکہ مسلمان ہیں اور ڈراما ایجنڈا کے تحت نہیں بنایا گیا۔

منیب بٹ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود کو بیچنے کے حوالے سے لگائے گئے الزامات کا جان کر دکھ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے ایسا کیا کیا کہ لوگ ان پر شدید برہم ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے کہ کون سی چیز اسلام کا حصہ ہے اور کون سی نہیں، اس لئے اسکرپٹ سائن کرنے سے پہلے خود بھی اس کی تحقیق کی تھی اور اس میں کوئی بھی بات اسلام کی تعلیمات کے خلاف نہیں تھی۔

منیب بٹ نے ماریہ بی کا نام لیے بغیر کہا کہ ڈیزائنر نے ڈرامے کا پس منظر سمجھے بغیر ان پر الزامات لگائے، ان کی بات انتہائی خطرناک تھی کہ ڈرامے کو ایجنڈا کے تحت بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ڈیزائنر کی بات پر یقین کرکے کوئی ان پر حملہ کردیتا تو اس کا ذمہ دار کون ہوتا؟

واضح رہے کہ احمد بھٹی کی ہدایت کاری میں بنے والا ڈرامہ سیریل ’سر راہ‘ ڈرامہ نگار عدیل رزاق نے تحریر کیا جس میں اداکارہ صبا قمر مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جبکہ حریم فاروق، سنیتا مارشل، صبور علی، منیب بٹ اور فضیلہ قاضی سمیت دیگر اداکاروں نے اس میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Related Posts