کورنگی میں مقابلہ، ایم کیو ایم لندن کا دہشت گرد اعظم گنجاہلاک، اسلحہ برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی
امتحان میں فیل ہونے کا صدمہ، 4 بھارتی طلبہ نے خودکشی کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پرکورنگی میں کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کے مبینہ دہشت گرد اعظم عرف گنجا کو ہلاک کرکے اسلحہ برآمد کرلیاہے۔

انسداد دہشت گردی فورس نے وفاقی ادارے کے ساتھ ملکر باغ کورنگی میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی، اس دوران مبینہ مقابلہ بھی ہوا۔مقابلے کے دوران ایم کیو ایم لندن کا مبینہ دہشت گرد اعظم عرف گنجا ہلاک ہوگیا جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔

سیکورٹی اداروں نے مقابلے کے بعد ہلاک دہشت گرد سے پستول برآمد کرلی ہے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اعظم عرف گنجا کورنگی سیکٹر کی ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا اہم رکن تھا اور بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر جنید بلڈوگ کا قریبی ساتھی بھی تھا۔

ملزم اعظم 2012اور 2013میں یونٹ و سیکٹر کے احکامات پر ٹارگٹ کلنگ کرتا تھا، اعظم گنجا نے تصویر محل میں پولیس چوکی پر یونٹ انچارج کے حکم پر ایک شخص کو قتل کیا اور 2013 میں سیکٹر انچارج کی ہدایت پر کے ڈی اے افسر جبارمنگی کو موت کے گھاٹ اتارا۔

مزید پڑھیں: زہرہ حیدر سے جنسی زیادتی، 3 واقعات کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے 2013 میں لانڈھی میں ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن فاروق کو قتل کیا اور کورنگی میں پکڑ کر بٹھائے گئے اپنے کارکن کو سیکٹر انچارج کی ہدایت پر موت کی نیند سلایا۔

ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی میں دو مقدمات درج تھے جبکہ ملزم عدالت سے مفرور اور اشتہاری تھا۔ترجمان انسداد دہشتگردی فورس نے مزید بتایا کہ ملزم کا اسلحہ فرانزک کیلیے بھجوایا جارہا ہے۔

Related Posts