زہرہ حیدر سے جنسی زیادتی، 3 واقعات کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کردیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Zahra Haider rape

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستانی نژاد کینیڈین مصنفہ زہرہ حیدر نے نوعمر ی میں ہونے والی جنسی زیادتیوں اور ناانصافیوں کو بے نقاب کرنے کا فیصلہ کرلیا،3 واقعات کی تفصیلات سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔

زہرہ حیدر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں روزانہ درجنوں خواتین کو عصمت دری کا نشانہ بنایا جاتا ہے، انہوں نے اپنے ساتھ ہونیوالی زیادتیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں تاریخ دہرانے کا موقع نہیں دونگی۔

مزید پڑھیں:نقاب پر مزید پابندیاں، اقوام عالم حجاب سے خوفزدہ کیوں؟

انہوں نے اپنے ساتھ ہونیوالے زیادتی کے واقعات کی تفصیلات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا اور ان کا کہنا ہے کہ ان واقعات کا منظرعام پر لانے کیلئے مجھے کئی سال لگے لیکن مجھے خوشی ہے کہ آج ہمت کرکے سچ سامنے لارہی ہوں۔

 

زہرہ حیدر نے اپنے ساتھ ہونیوالے عصمت دری کے تین خوفناک واقعات کی تفصیل لکھی ہے جب جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنیں، انہوں نے فاروق نعمان، طلحہ وڑائچ اور شایان محمود نامی لوگوں پر الزام لگاتے ہوئے مختلف مواقع پر ہونیوالے واقعات کی تفصیلات درج کی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عصمت دری کا ایک بحران موجود ہے ، ہر دن کم از کم ایک درجن خواتین کی عصمت دری کی جاتی ہے لیکن ان کو انصاف نہیں ملتا نہ جنسی تعلیم پر توجہ دی جاتی ہے،ان کا کہنا ہے کہ میں تاریخ کو دہرانے کی اجازت نہیں دوں گی۔

Related Posts