خیبر پختونخوا اسمبلی میں بدنظمی کے دوران اراکین کی حلف برداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: کے پی کے اسمبلی میں تقریبِ حلف برداری کے دوران شدید بدنظمی ہوئی، اراکین کے مابین نامناسب جملوں کاتبادلہ بھی ہوا جبکہ اس دوران نومنتخب اراکین نے حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح 11بجے طلب کیا گیا کے پی کے اسمبلی کا پہلا اجلاس دوپہر 12بج کر 45 منٹ کے لگ بھگ شروع ہوا تو اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے مرحومین اور شہداء کی بلندئ درجات کیلئے دعا کروائی۔ بعد ازاں 115نومنتخب اراکین نے حلف اٹھالیا۔

قانون ساز اسمبلی کے اراکین سے حلف اسپیکر مشتاق غنی نے لیا اور بتایا کہ اراکین اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کیلئے کاغذاتِ نامزدگی شام 5بجے تک جمع کروا سکیں گے جنہیں رات 12 بجے تک واپس بھی لیا جاسکتا ہے۔ کل صبح 10 بجے دونوں اہم عہدوں کیلئے پولنگ ہوگی۔

قبل ازیں ن لیگی رکن ثوبیہ شاہد عمران خان کے توشہ خانہ اور گھڑی چوری کیس کی ”یاد تازہ“ کرنے کیلئے ہاتھ میں گھڑی لے کر اسمبلی ہال پہنچ گئیں جس پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد اراکین نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے نامناسب الفاظ استعمال کیے۔

بعض اراکین نے ثوبیہ شاہد پر خالی بوتل، جوتا، بال پین اور لوٹا پھینکا تاہم ن لیگی خاتون رکن مسلسل اراکین کو گھڑی دکھانے میں مصروف رہیں۔ پی ٹی آئی اراکین نے اس موقعے پر نعرے بازی بھی کی۔ تحریکِ انصاف کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور بھی اس دوران موجود رہے۔

Related Posts