موٹروے پولیس نے اسلام آباد سے چوری ہونے والی گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موٹروے پولیس نے اسلام آباد سے چوری ہونے والی گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد کرلی
موٹروے پولیس نے اسلام آباد سے چوری ہونے والی گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد کرلی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: موٹر وے پولیس نے پٹرولنگ کے دوران کارروائی کرتے ہوئے   وفاقی دارالحکومت سے چوری ہونے والی گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد کر لی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دورانِ پٹرولنگ برہان کے قریب موٹر وے پولیس افسران نے ماڈل 2019ء کی کرولا گاڑی سڑک کے کنارے کھڑی دیکھی۔

موٹر وے پولیس افسران مدد کی غرض سے گاڑی کے قریب پہنچے جس کے بعد پتہ چلا کہ گاڑی میں کوئی شخص موجود نہیں جس پر افسران نے گاڑی مالک کا انتظار شروع کردیا۔

کچھ دیر انتظار کے بعد جب کوئی شخص نہ آیا تو افسران کو شک ہوا جس پر گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ گاڑی کے اندر سے نمبر پلیٹ برآمد ہونے پر اندازہ ہوا کہ گاڑی کے باہر لگی نمبر پلیٹ جعلی ہے۔

تفتیش کا دائرۂ کار بڑھاتے ہوئے موٹر وے پولیس نے برآمدہ نمبر پلیٹ کے بارے میں متعلقہ محکمے سے معلومات حاصل کیں۔ پتہ چلا کہ یہ گاڑی چند گھنٹے پہلے اسلام آباد کے مرگلہ تھانے کی حدود سے چوری ہوئی۔

چوری کی گئی گاڑی کو پولیس افسران نے حفاظتی تحویل میں لے کر گاڑی کے مالک اور مرگلہ تھانہ پولیس کو آگاہ کردیا جس کے نتیجے میں کچھ ہی دیر میں گاڑی کا مالک اور متعلقہ پولیس موقعے پر پہنچ گئے۔

پولیس افسران نے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گاڑی مرگلہ تھانہ اہلکاروں کے حوالے کردی، جس کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی۔ گاڑی کے ساتھ جعلسازی کرنے والوں کی تلاش جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  ائیرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے وفاقی دارالحکومت کے ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے 1800 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

ائیرپورٹ سیکورٹی فورس نے گزشتہ روز منشیات کی بیرونِ ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ای وائے 234 سے سعودی عرب جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کی۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر سے 1800 گرام آئس ہیروئن برآمد

Related Posts