اے ایس ایف کارروائی: اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر سے 1800 گرام آئس ہیروئن برآمد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اے ایس ایف کارروائی: اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر سے 1800 گرام آئس ہیروئن برآمد
اے ایس ایف کارروائی: اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر سے 1800 گرام آئس ہیروئن برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ائیرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے وفاقی دارالحکومت کے ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مسافر سے 1800 گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

ائیرپورٹ سیکورٹی فورس نے گزشتہ روز منشیات کی بیرونِ ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ای وائے 234 سے سعودی عرب جانے والے مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کی۔

اے ایس ایف حکام کے مطابق بختی خان نامی مسافر سوات کا رہائشی ہے جس نے 1800 گرام آئس ہیروئن سلور کے برتن کے نیچے پیندے میں چھپا کر بیرونِ ملک لے جانے کی کوشش کی۔

حکام نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم بختی خان کی کوشش ناکام بنا دی۔ برآمد کی گئی آئس ہیروئن اور ملزم کو اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل شہرِ قائد میں موبائل چھیننے کے لیے آنے والے ڈاکو لوگوں کے ہتھے چڑھ گئے جن پر غم و غصے میں مبتلا عوام نے اندھا دھند شدید تشدد کیا۔

کراچی کے علاقے ضلع ملیر میں دو روز قبل  آدھی رات کے بعد ڈکیتی کی نیت سے آنے والے 2 ڈاکوؤں کو عوام نے مار مار کر لہو لہان کردیا۔

مزید پڑھیں:  موبائل چھیننے والے ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے

Related Posts