ایم این اے فہیم خان کا واٹربورڈ کے افسر پرمبینہ تشدد، ملازمین نے کورنگی کا پانی بند کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایم این اے فہیم خان کا واٹربورڈ کے افسر پرمبینہ تشدد، ملازمین نے کورنگی کا پانی بند کردیا
ایم این اے فہیم خان کا واٹربورڈ کے افسر پرمبینہ تشدد، ملازمین نے کورنگی کا پانی بند کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا مبینہ غیر قانونی واٹر کنکشن رکوانے والے واٹر بورڈ کے افسر پر مبینہ تشدد، ضلع کورنگی میں واٹر بورڈ ملازمین کی ہڑتال جاری، کورنگی کا پانی 2 روز سے بند۔  کورنگی ڈویژن کے ملازمین کا کہنا ہے کہ فہیم خان کے خلاف ایف آئی آر کٹنے تک احتجاج جاری رہے گا۔

ادارہ فراہمی و نکاسی آب کورنگی سب ڈویویژن کے ملازمین نے ایم ڈی واٹر بورڈ کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان کی ہدایت پر پانی چور مافیا نے 33 انچ کی لائن میں 6 انچ کی لائن کا کنکشن جوڑ رکھی تھی۔

اطلاع ملنے پر واٹر بورڈ کے افسر اور ملازمین کنکشن ختم کرانے کے لیے پہنچے تو ایم این اے فہیم خان نے ساتھیوں کے ساتھ مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ اسی طرح چکرا گوٹھ کے قریب پانی چوری کی اطلاع پر کارروائی کی گئی تو ایم این اے فہیم خان نے ساتھوں سمیت مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ پانی چوری کے حوالے سے اس سے قبل بھی ایم پی اے تحریک انصاف راجہ اظہر، مبشر اور دیگر کے خلاف پانی چوری اور مبینہ تشدد کے مقدمات درج کرائے جاچکے ہیں، تاہم اب واقعے سے متعلق ایم ڈی واٹر بورڈ کو درخواست جمع کرائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران ایم ڈی واٹر بورڈ نے احتجاجی ملازمین سے رابطہ کیا تاہم ملازمین نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ جب تک ایم این اے فہیم خان کی کار سرکار میں مداخلت اور پانی چوری و ناجائز کنکشن کا مقدمہ ایم ڈی واٹر بورڈ کی جانب سے درج نہیں کرایا جائے گا کورنگی میں پانی کی فراہمی کے دفاتر اور پمپنگ اسٹیشنز پر کام نہیں ہو گا۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ کورنگی میں پانی کی بندش کے بعد لانڈھی کے وہ علاقے جو گذشتہ 5 سال سے پانی کو ترس رہے ہیں وہاں کل اتنا پانی آیا کہ سب کے واٹر ٹینک بھر گئے۔

لانڈھی کے مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر ہفتے میں صرف 2 روز کورنگی کا پانی بند کر کے لانڈھی کو فراہم کر دیا جائے تو لانڈھی والے بھی پانی استعمال کر سکیں جو انکا حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مصطفیٰ کمال کی اتنی حیثیت نہیں کہ گورنر ان کے پاس جائیں، حلیم عادل شیخ

Related Posts