وزارت صحت ٹھیکے پر چل رہی ہے،جس کا وزیر لاپتہ ہے، مریم اورنگزیب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزارت صحت ٹھیکے پر چل رہی ہے،جس کا وزیر لاپتہ ہے، مریم اورنگزیب
وزارت صحت ٹھیکے پر چل رہی ہے،جس کا وزیر لاپتہ ہے، مریم اورنگزیب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاپتہ وزیراعظم کے پاس شعبہ صحت کا چارج بھی ہے،وزارت صحت ٹھیکے پر چل رہی ہے جس کا وزیر لاپتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کے صحت کے نظام کو ٹھیکے پر دے دیا گیا، اسلام آباد میں کورونا کے مریض 2100 سے زیادہ ہوگئے لیکن وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں کوعارضی چارج پرچلایا جا رہا ہے۔ مریضوں کا کوئی پرسان نہیں۔

ڈی جی ہیلتھ بھی عارضی چارج پر ہیں، ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی بھی عارضی چارج پر چلائی جا رہی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا نالائق، نااہل، چور حکومت تین ماہ میں چار سیکرٹری صحت تبدیل کر چکی ہے۔

پی ایم ڈی سی آج تک عمران صاحب کی انا ء کا نشانہ بنا ہوا ہے اور مکمل طور پرفعال نہیں ہو سکا، نالائقوں اور چوروں کی حکومت نے ہر شعبے کی طرح صحت کے شعبے کا بھی بیڑہ غرق کر دیا ہے۔

Related Posts