کورونا کے خلاف جنگ میں چینی حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں، آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے خلاف جنگ میں چینی حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں، آرمی چیف
کورونا کے خلاف جنگ میں چینی حکومت کے تعاون کے مشکور ہیں، آرمی چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہنا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ کورونا کی وباء پر قابو پانے پر چین کی کوششوں کو سراہتے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے چینی سفیر کی ملاقات ہوئی جس میں سی پیک میں پیشرفت، علاقائی سیکیورٹی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف نے کورونا کے خلاف کوششوں میں چین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا اور کورونا ویکسین کی فراہمی پر چین کے تعاون کو بھی سراہا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ چینی سفیر نے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی، چینی سفیر نے افغان مفاہمتی عمل پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر تازہ پیشرفت پر بھی غور کیا گیا۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایوان صنعت و تجارت کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں کمرشل اور صنعتی ترقی میں ایوان صنعت کے کردار پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علاقائی اقتصادی ماحول سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

آرمی چیف نے کہا کہ ملکی اقتصادی ترقی میں تاجر برادری کا اہم کردار ہے، پاک فوج تاجر برادری کی مکمل حمایت کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تاجروں کا کہنا تھا بہتر ماحول سے ملکی اقتصادی صورت حال بہتر ہوئی، تاجروں نے پاک فوج کی محفوظ ماحول کے لیے قربانیوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں : آرڈیننس کے ساڑھے سات سو بلین کے اضافی ٹیکس لگائے جا چکے ہیں، سلیم مانڈوی والا

Related Posts