شیریں مزاری کا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر مایوسی کا اظہار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جان بوجھ کر گھبراہٹ کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے،شیریں مزاری
جان بوجھ کر گھبراہٹ کا ماحول پیدا کیا جارہا ہے،شیریں مزاری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھارتی وزیرِ اعطم نریندر مودی کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ مملکت برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے سن 2018ء میں بھارتی فوج کی گاڑی کے ذریعے 3 کشمیریوں کے روندے جانے کی خبر شیئر کرتے ہوئے سوال کیا کہ عالمی برادری اِس غیر انسانی عمل کو روکنے کے لیے کب متحرک ہوگی؟

وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ نریندر مودی کی سرکردگی میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قابض فوج غیر انسانی رویوں کی نئی حدیں پار کر رہی ہے جو شدت پسندی کا مظہر ہے۔

وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ عالمی برادری کب اس ظلم کو روکے گی جبکہ یہ ظلم خود بھارت کے طاقتوروں کے ہاتھوں روندے جانے کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ 

Related Posts