میئر کراچی وسیم اختر نے سفاری پارک میں کشمیر پوائنٹ کا افتتاح کر دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی اور صوبائی حکومت کو کراچی کے مسائل سے دلچسپی نہیں۔میئر کراچی
وفاقی اور صوبائی حکومت کو کراچی کے مسائل سے دلچسپی نہیں۔میئر کراچی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:میئر کراچی وسیم اختر نے سفاری پارک میں کشمیر پوائنٹ کا افتتاح کر دیا، کشمیر کے قدرتی حسن اور خوبصورتی کی عکاسی کرتی آبشار مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے بنائی گئی ہے۔

کشمیر پوائنٹ کے افتتاح کے موقع پرمیئر کراچی وسیم اخترنے میڈیا سے بات چیت میں کہاکہ کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کراچی میں کشمیر پوائنٹ تعمیر کیا گیاہے۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کراچی کے شہریوں کو سستی او ر معیاری تفریحی کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔

مزید پڑھیں : کے ایم سی کو باقاعدہ ٹیکس دیا جائے تو ہی مسائل حل ہوں گے، میئر کراچی وسیم اختر

وسیم اختر نے کہا کہ یہ ایک پیغام بھی ہے کہ کراچی کے عوام کشمیریوں کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں۔سفاری پارک کے کشمیر پوائنٹ میں 210 فٹ سے زائد بلند پہاڑی سے نکلتی ایک خوبصورت آبشار چار ایکڑ رقبے پر محیط سفاری جھیل میں گرتی ہے۔

اس پوائنٹ میں سری نگر ڈل جھیل کا تصورپیش کیا گیا ہے جہاں دریائے جہلم ڈل جھیل میں گرتا ہے، جھیل میں کشتی رانی کی سہولت بھی ہوگی ۔

جس پر سیاح کشمیر پوائنٹ تک جا سکیں گے۔ میئر کراچی نے کہاکہ شہر میں بہت سے مسائل ہیں سندھ حکومت ڈینگی پرقابو پانے اور آوارہ کتوں کے خاتمے میں تعاون کرے۔

Related Posts