بلدیہ عظمیٰ کراچی نے پٹیل پاڑہ میں فٹ پاتھ پر کھڑے رکشے توڑ دیئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KMC
بلدیہ عظمیٰ کراچی نے پٹیل پاڑہ میں فٹ پاتھ پر کھڑے رکشے توڑ دیئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:شہرقائدمیں دکانوں ، مکانوں اور پتھاروں کے بعد گاڑیوں کی باری آگئی، بلدیہ عظمی کراچی نے پٹیل پاڑہ میں فٹ پاتھ پر کھڑے رکشے توڑ دیئے۔

کے ایم سی کے محکمہ انسداد تجاوزات نے پٹیل پاڑا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے فٹ پاتھ پر کھڑے ناکارہ رکشے اور گاڑیوں کو مشینری سے تباہ کردیا۔کے ایم سی کے ڈائریکٹراینٹی انکروچمنٹ سیل بشیرصدیقی نے اس ضمن میں بتایاکہ پٹیل پاڑہ میں فٹ پاتھ کو رکشہ اسٹینڈ بنادیا گیا تھا جس پر کے ایم سی نے کارروائی کرکے3 ناکارہ رکشوں کو توڑاہے۔

انہوں نے بتایا کہ جورکشے توڑے گئے ہیں ان میں انجن یا سیٹیں نہیں تھیں۔ رکشے 6 ماہ سے نمبرپلیٹ کے بغیرکھڑے تھے، کئی بار نوٹس دینے کے باوجود رکشے نہیں ہٹائے گئے۔کارروائی کے دوران مزاحمت کرنے والے 4 افراد کو کار سرکار میں مداخلت پرحراست میں لیکر تھانے پہنچادیا گیا۔

توڑے جانے والے رکشہ کے مالک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ خراب ہونے کی وجہ سے رکشہ فٹ پاتھ پر کھڑا کیا تھا ۔ رکشہ تباہ کر کے میرے بچوں کی روزی روٹی چھین لی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کے ایم سی کی 34 پارکنگ سائٹس پر چارجڈ پارکنگ بحال ہے،بلدیہ عظمیٰ کراچی

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ میں تجاوزات کے حوالے سے سماعت کے دوران عدالت نے میئر کراچی وسیم اختر ، کے ایم سی اور دیگر اداروں کو فٹ پاتھوں پر قائم تجاوزات کے فوری خاتمے کا حکم دیا تھا۔

Related Posts