لاپتا لیڈیز فلم پسند آئی؟ آپ نیٹ فلکس پر ایسی مزید 5فلمیں دیکھ سکتے ہیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Laapataa Ladies on Netflix

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اگر آپ بالی ووڈ ہدایت کار کرن راؤ کی فلم ’لاپتا لیڈیز‘ دیکھ چکے ہیں اور آپ کو اس طرح کی مزید موویز دیکھنے کا شوق ہے تو ہم نے نیٹ فلکس پر آپ کے لیے کچھ ایسی ہی حیرت انگیز فلمیں تجویز کی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ یقیناً بور نہیں ہونگے۔

لاپتا لیڈیز دو نوبیاہتا دلہنوں کے گرد گھومتی ہے، جو اپنے سسرال پہنچنے کے لیے ٹرین میں سفر کرتی ہیں تاہم سفر کے اختتام پر ایک دلہاگھونگھٹ اوڑھے ہوئے غلط دلہن کو ٹرین سے باہر لے جاتا ہے، اس کے بعد کہانی دلچسپ، جذباتی مضحکہ خیز اور فکر انگیز ہو جاتی ہے۔اس فلم نے ابتدائی ہفتے میں باکس آفس پر اچھا بزنس کیا ہے۔

تو چلیں اب آپ کو وہ پانچ فلمیں بتاتے ہیں جو نیٹ فلکس پر موجود ہیں اور آپ کو ہرگز بوریت کا احساس نہیں ہونے دیں گی۔

1۔ڈیئرزندگی

ڈیئر زندگی ان فلموں میں سے ایک ہے جو آپ کو نیٹ فلکس پر ضرور دیکھنی چاہیے، اس فلم میں شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ بھی شامل ہیں۔
یہ فلم کائرہ نامی ایک کامیاب سنیماٹوگرافر کی زندگی کے گرد گھومتی ہے اور وہ کس طرح مسائل اور جذباتی جدوجہد سے نبرد آزما ہوتی ہے، جس سے اس کی ظاہری کامیابی کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے۔

2۔ گنجاب سکسینہ

گنجاب سکسینہ ایک اچھی اور سادہ فلم ہے جس میں جھانوی کپور نے گنجن کا کردار ادا کیا ۔ یہ فلم حقیقی پائلٹ گنجاب کی زندگی پر مبنی تھی جو سری نگر میں مقیم دس پائلٹوں میں سے ایک تھیں جنہوں نے جنگ کے دوران سیکڑوں اڑانیں بھریں،وہ ہندوستانی مسلح افواج میں واحد خاتون تھیں جنہوں نے کارگل جنگ میں جنگی علاقوں میں پرواز کی۔

3۔ڈبل ایکس ایل

ڈبل ایکس ایل دو پلس سائز خواتین کے بارے میں ایک کہانی ہے، ایک اتر پردیش کے قلب سے تعلق رکھنے والی اور دوسری نئی دہلی سے تعلق رکھتی ہےیہ دونوں خواتین پلس سائز کے حوالے سے بنے تاثر کو توڑنے کی کوشش کرتی ہیں اور اپنی زندگی اپنے انداز میں گزارتی ہیں۔سوناکشی سنہا اور ہما قریشی کی یہ فلم کافی دلچسپ ہے۔

4۔ کوئین

کوئین جسے بالی ووڈ میں بننے والی بہترین فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، یہ فلم نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی پنجابی لڑکی رانی مہرا کی کہانی پر مبنی ہے جو اپنے منگیتر کی طرف سے شادی منسوخ کرنے کے بعد خود ہی اپنی سہاگ رات کو پیرس اور ایمسٹرڈیم کے لیے روانہ ہو جاتی ہے۔

5۔ممی

ممی راجستھان کی ایک رقاصہ، بالی ووڈ اداکارہ بننے کے اپنے زندگی بھر کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ایک امیر امریکی جوڑے کو اپنا رحم دینے کا فیصلہ کرتی ہے۔نیٹ فلکس پر موجود یہ فلم بھی یقیناً آپ کو ضرور پسند آئے گی۔

Related Posts