متھیرا کا بلاول بھٹو کے انداز کا مذاق اُڑانے والوں کو کرارا جواب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متھیرا کا بلاول بھٹو کے انداز کا مذاق اُڑانے والوں کو کرارا جواب
متھیرا کا بلاول بھٹو کے انداز کا مذاق اُڑانے والوں کو کرارا جواب

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے انداز کا مذاق اڑانے والوں کو اداکارہ و ماڈل متھیرا نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک انٹرویو میں متھیرا نے کہا کہ انہیں پاکستان پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کی وجہ سے بے حد پسند ہے۔بے نظیر بھٹو شہید ایک لا زوال شخصیت کی مالک تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک دوسرے پر مزاحیہ انداز میں طنز کرنا الگ بات ہے مگر کسی کی ذاتیات پر اس کی ظاہری شخصیت یا زبان کو لے کر حملہ کرنا نہایت ہی نامناسب بات ہے۔

مزید پڑھیں:بھارت کو سبق سکھانے کے لیے قومی ٹیم کو بھارت جانا چاہئے، سحر خان

متھیرا کا کہنا تھا کہ جو لوگ بلاول بھٹو سے عورتوں والے انداز منسلک کرکے ان کا مذاق اڑاتے ہیں انہیں بحیثیت قوم شرم آنی چاہیے۔متھیرا نے مزید کہا کہ ایک تو کسی کا مذاق بناتے ہیں، دوسرا اسے فروغ دے کر نمایاں بھی کرتے ہیں۔

Related Posts