مریم نواز کو پی ڈی ایم جلسے کیلئے ریلی نکالنا مہنگا پڑ گیا، ن لیگ بد انتظامی کا شکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز کو پی ڈی ایم جلسے کیلئے ریلی نکالنا مہنگا پڑ گیا، ن لیگ بد انتظامی کا شکار
مریم نواز کو پی ڈی ایم جلسے کیلئے ریلی نکالنا مہنگا پڑ گیا، ن لیگ بد انتظامی کا شکار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر کو ریلی نکالنا مہنگا پڑ گیا، پارٹی شدید بد انتظامی کا شکار ہے جس کے کارکنان نے مریم نواز کو پریشان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے  حکومت کو آنکھیں دکھانے کیلئے ریلی نکالی تو ن لیگی کارکنان ہم آہنگی اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے۔

داتا کی نگری لاہور کے علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں جب مریم نواز خطاب کر رہی تھیں تو کسی شخص نے ان پر چھڑی پھینک دی جو نائب صدر ن لیگ کے سر پر لگ گئی اور مریم نواز کو خطاب درمیان میں روکنا پڑا۔

خطاب چھوڑ کر سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی مریم نواز واپس چلی گئیں جس کے بعد ن لیگی کارکنان بدانتظامی کا شکار نظر آئے۔ قبل ازیں ایک ن لیگی کارکن مریم نواز کو ہاتھ لگا کر سیکیورٹی گارڈز کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بنا۔

مریم نواز کے سیکیورٹی گارڈز نے سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی کو ہاتھ لگانے والے ن لیگی کارکن کی خوب پٹائی کی جبکہ شاہدرہ ٹاؤن میں کسی بات پر ن لیگی کارکنان الجھ پڑے تھے۔

ن لیگی کارکنان نامعلوم مسئلے پر آپس میں الجھے جس پر ہاتھا پائی اور خوب بحث و تکرار ہوئی تاہم مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنے ہی کارکنان میں نظم و ضبط پیدا کرنے میں ناکام نظر آئی۔

  یہ بھی پڑھیں: مریم نواز اراکینِ اسمبلی کو استعفوں کیلئے دھمکا رہی ہیں۔فیصل جاوید 

Related Posts