مریم نواز اراکینِ اسمبلی کو استعفوں کیلئے دھمکا رہی ہیں۔فیصل جاوید کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے کے لیے اتفاق رائے ضروری ہے، فیصل جاوید
بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دینے کے لیے اتفاق رائے ضروری ہے، فیصل جاوید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید خان نے سابق وزیرِ اعظم کی صاحبزادی پر الزام لگایا ہے کہ مریم نواز ن لیگی اراکینِ اسمبلی کو استعفے دینے کیلئے دھمکا رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے مریم نواز کے ایک بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے اپنے ہی بیشتر اراکین ان کے ساتھ نہیں، اس لیے یہ دھمکیوں پر اتر آئے ہیں۔

پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ ن لیگی رہنما اراکین کو استعفوں کیلئے دھمکا رہے ہیں۔ لوگوں کو اپنے ہی پارٹی کے اراکینِ پارلیمنٹ کے خلاف اُکسانے اور اشتعال انگیزی پھیلانے سے ان کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے۔

قبل ازیں مریم نواز نے کہا کہ مجبوری کے تحت کسی نے بھی پارٹی سے دغا کی تو ان کے گھروں کا گھیراؤ کیا جائے، جس پر ردِ عمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ ن لیگی قیادت دھونس اور دھمکیوں پر اتر آئی ہے۔

یاد رہے کہ  پی ڈی ایم جلسے کیلئے سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز لاہور کے ہر حلقے کا دورہ آج سے کریں گی۔

مریم نواز لاہور کے شہریوں کو متحرک کرنے کیلئے ہر حلقے میں جائیں گی۔ پی ڈی ایم کا جلسہ لاہور میں 13 دسمبر کو منعقد ہوگا جس کیلئے مریم نواز آج سے متحرک ہیں۔ 

مزید پڑھیں:  مریم نواز لاہور کے ہر حلقے کا دورہ آج سے کریں گی

Related Posts