پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین کی بغاوت کے دو مقدمات میں ضمانت منظور

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

manzoor pashtin
manzoor pashtin

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈیرہ اسماعیل خان کی مقامی عدالت نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کی بغاوت کے 2 مقدمات میں ضمانت منظور کرلی جبکہ دیگر 2 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں عدالت میں دائر کی گئی ہیں۔

ڈیرہ اسماعیل خان کی ایک مقامی عدالت نےپی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کی بغاوت کے 2 مقدمات میں ضمانت منظور جبکہ دیگر دو کیسز میں ضمانت کی درخواستیں دائر کی جاچکی ہیں۔

پی ٹی ایم کے وکیل فرحت آفریدی کا کہناتھا ضمانت کی دیگر دو درخواستوں پر سماعت پیر کے روز ہونے کا امکان ہےجن دو مقدمات میں منظور پشتین کو ضمانت دی گئی وہ ڈیرہ اسمٰعیل خان کے سٹی پولیس اسٹیشن میں متعدد دفعات کے تحت قائم کئے گئے تھے۔

دوسری جانب نجی چینل سے بات کرتے ہوئے پشتون تحفظ موومنٹ کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا کہناتھا کہ عدالت نے آج محفوظ فیصلہ سنایا اور دو کیسز میں منظور پشتین کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین گرفتار، 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ گروپ کے وکلا دیگر دو کیسز میں پہلے ہی ضمانت کی درخواست دائر کر چکے ہیں، منظور پشتین کی گرفتاری کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ ان کے خلاف کُل 4 مقدمات درج ہیں۔

واضح رہے کہ رہے کہ پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو 27 جنوری کی صبح پشاور کے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر پشاور کی سینٹرل جیل بھیجا گیا تھا۔

Related Posts