پی ٹی ایم سربراہ منظور پشتین گرفتار، 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

manzoor pashteen
manzoor pashteen

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پشاور: پولیس نے پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو گرفتارکیا جنہیں عدلت نے 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

منظور پشتین کو پولیس نے گزشتہ رات پشاور کے علاقے تہکال سے گرفتار کیا تھا بعد ازاں انہیں مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے انہیں 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

پولیس کی جانب سے تہکال کے علاقے شاہین کالونی میں ایک مکان پر چھاپہ مار کر دیگر 9 پی ٹی ایم کارکنوں کو بھی گرفتار کیاگیا تھا، جن کی شناخت محمد سلمان، عبدالحمید، ادریس، بلال، محب، سجادالحسن، ایمل، فاروق اور محمد سلمان کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق 18 جنوری کو ڈیرہ اسماعیل خان میں سٹی پولیس تھانے میں پی ٹی ایم کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں مجرمانہ دھمکیوں ، نفرت انگیز بیانات ، مجرمانہ سازش اور ملکی وقار کو مجروح کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 18 جنوری کو ڈیرہ اسمٰعیل خان میں منظور پشتین اور دیگر پی ٹی ایم رہنماؤں نے ایک جلسے میں شرکت کی تھی جہاں منظور پشتین نے مبینہ طور پر1973 کے آئین کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کو نیا ڈاکٹر مل گیا، کلیم امام کی چھٹی، کامران فضل کو آئی جی سندھ بنانے کا فیصلہ

دوسری سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی ایم کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ منظور پشتین کی گرفتاری سے ہمارے عزم کو تقویت ملے گی،یہ پرامن اور جمہوری طریقے سے اپنے حقوق مانگنے کے لیے ہماری سزا ہے، ہم منظور پشتین کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Related Posts