دیور نے بھابی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا، مقتولہ 2بچیوں کی ماں تھی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پسند کی شادی کرنے پر باپ نے اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کردیا
پسند کی شادی کرنے پر باپ نے اپنی جواں سال بیٹی کو قتل کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شمالی وزیرستان:شمالی وزیرستان میں میرانشاہ سے دور ایک گاؤں میں دیور نے غیرت کے نام پر گھر کے باہر موجود ایک شخص اور اپنی بھابھی کو قتل کردیا۔

ایس پی انویسٹی گیشن شمالی وزیرستان کے مطابق میرانشاہ سے شمال کی طرف 25 کلومیٹر دور پاک افغان سرحد کے قریب تحصیل غلام خان کے گاوں لولی فقیران میں غیرت کے نام پر ایک خاتون اور ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق دیور نے گھر کے باہر موجود شخص کو خنجر سے وار کرکے قتل کیا اور بعد ازاں گھر میں داخل ہوکر اپنی بھابھی کو بھی غیرت کے نام پر قتل کردیا، خاتون کی عمر تقریبا 30 سال تھی جو 2 بچیوں کی ماں اور 8 ماہ حاملہ تھی۔

دوسری جانب پولیس کو اطلاع ملتے ہی آئی جی خیبرپختونخوا ڈاکٹر ثناء اللہ عباسی کے حکم پر ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور نے خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے بھاری نفری کے ساتھ جائے وقوعہ پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور دونوں لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میرانشاہ پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کردیا، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا ہے جس کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

مزید پڑھیں: کراچی: گارڈن میں فائرنگ سے ٹک ٹاک اسٹارمسکان سمیت4افراد قتل، پولیس کامؤقف سامنے آگیا

Related Posts