معروف صنعتکار مجید عزیز یواین جی سی این پی کے صدر منتخب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Majyd Aziz elected President of UN-GCNP

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :معروف صنعتکار اور ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان کے سابق صدر مجید عزیز کو یو این گلوبل کومپیکٹ نیٹ ورک پاکستان کا صدر منتخب کیا گیا ہے۔

سالانہ عام اجلاس میں اسماعیل ستار (حب سالٹ بلوچستان) سینئر نائب صدر جبکہ مہوش صدیقی (ای پی ایل اے لیبارٹریز کراچی)، محمد وقار (نیسلے پاکستان لاہور) اور عثمان مختار (صداقت لمیٹڈ فیصل آباد) بھی نائب صدر منتخب ہوئے۔ جلاس عام میں ایگزیکٹیو کمیٹی کے 18 ممبران کا انتخاب بھی کیا گیا جن میں اقوام متحدہ، حکومت، ویب کوپ، ورکرز، اکیڈمیا اور خواتین کی نمائندگی کرنے والے 6 شریک ارکان بھی شامل ہیں۔

یو این گلوبل کومپیکٹ نیٹ ورک پاکستان کے نو منتخب صدر مجید عزیز نے اے جی ایم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملٹی نیشنل اور نیشنل کمپنیوں کی نمائندگی کرنے والے ممبران نے نہ صرف وعدہ کیا ہے بلکہ یواین سی جی کے10 اصولوں کے ساتھ منصوبوں کا آغاز بھی کردیا ہے۔ ان 10 اصولوں میں 3کا تعلق انسانی حقوق سے، 4 لیبر سے متعلق، 3 ماحولیات جبکہ ایک انسداد بدعنوانی سے متعلق ہیں۔

مجید عزیز نے وزرت منصوبہ بندی و ترقیات کو مشورہ دیا کہ وہ ایک ایسی مخصوص ویب سائٹ بنائے جس کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کیا جائے ۔اس ویب سائٹ میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے 17 پائیدار ترقیاتی اہداف ( ایس ڈی جیز)کے حصول کی پیش رفت کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو اجاگر کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے چیمبرز، ٹریڈ ایسوسی ایشنز اور کارپوریشنز سے کہاکہ وہ ایس ڈی جیزکے حصول کے لیے کوششوں کو تیز کرنے کے لیے حکومت پر زور دیں۔انہوں کہا کہ پاکستان ملینیئم ڈیولپمنٹ گولز کے حصول میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔حکومت کی ایس ڈی جیز کے حصول کی طرف پیش رفت بہت سست ہے اور حتمی تاریخ تک اسے پورا کرنے کے لیے اگلے 9 برسوں میں بہت کچھ کرنا باقی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر دسمبر 2023 میں موجودہ حیثیت کی میعاد ختم ہونے کے بعد یورپی یونین کے ذریعے پاکستان کو جی ایس پی پلس کا درجہ ملنا ہے تو ایس ڈی جیز کا حصول بھی فائدہ مند ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایل او کے 3 پاکستانی دستور جو آجر، ملازم اور حکومت نے جون 2019 میں انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں آئی ایل او صد سالہ اعلامیے کو ووٹ دیا تھا اور ایس ڈی جیز اہداف کو اعلامیے میں شامل کیا گیا تھا۔

قبل ازیں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جی سی این پی فصیح الکریم صدیقی نے سالانہ رپورٹ، حسابات اور اکاؤنٹس اینڈ عملی پلان 2021 پیش کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان نیٹ ورک پچھلے 15 سالوں سے قائم ہے اور اس نے10 اصولوں اور ایس ڈی جیز کے نفاذ کے سلسلے میں مختلف منصوبے شروع کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کو سرمایہ کاری کا حب بنانے کیلئے فریم ورک کی ضرورت ہے۔فواد چوہدری

سال 2021 کے لیے ایک جامع عملی منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس میں ممبرز کمپنیوں کو متحرکرنے کے لیے سیشنز شامل ہوں گے نیز تربیتی پروگرامز کا اہتمام ، ویبنار کا انعقاد ایس ڈی جیز کے حصول کے لیے بین الاقوامی اسپیکرز کی آراء اور رہنمائی کے لیے انہیں مدعو کیا جائے گا۔

فصیح الکریم صدیقی نے احسن اللہ خان کی خدمات کو بھی سراہا جو 12 سال تک صدر رہے اور انہوں نے نیٹ ورک کو فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میسرز رجبی انڈسٹریز، انٹرلوپ پرائیویٹ لمیٹڈ اور الکیمی جو حال ہی میں یو این جی سی کے دستخطی بن گئے ہیں گلوبل کومپیکٹ چارٹر پر دستخط کریں گے۔ انہوں نے ڈپٹی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر زبیر باوانی، سیکریٹری جنرل نزہت جہاں اور جی سی این پی ٹیم کی شراکت کو بھی سراہا جنہوں نے جی سی این پی کی بالادستی کے لیے جوش اور انتھک محنت کی۔ اجلاس میں ای ایف پی کے نائب صدر و چیئرپرسن جی سی این پی ایوارڈ کمیٹی ذکی احمد خان نے اختتامی کلمات ادا کیے اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Related Posts