ماہرہ خان کی شادی کی یادگار تقریب، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آج سے 12 سال قبل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے والی ماہرہ خان کی شادی معروف کاروباری شخصیت سلیم کریم سے ہوئی جس کی یادگار تقریب میں دوست احباب نے شرکت کی۔ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ 

کاروباری شخصیت سلیم کریم اور ماہرہ خان طویل عرصے تک قریبی دوست رہے اور آج سے 3 روز قبل ان کی شادی بھوربن کے پرل کانٹیننٹل ہوٹل میں ہوئی جس کے خوبصورت نظاروں نے شادی کی تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئمہ بیگ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟

شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں جن میں ماہرہ خان اور سلیم کریم کو مختلف انداز میں ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ شوبز انڈسٹری میں ماہرہ خان کی شادی کی تقریب کیلئے ماہرہ خان کے لباس کی تعریف کی جارہی ہے۔

Mahira Khan Wedding HD Pictures

عموماً شادی کیلئے سرخ جوڑا زیبِ تن کیا جاتا ہے تاہم ایک روایتی شادی سے ہٹ کر ماہرہ خان کے خوبصورت لباس اور خوبصورت فوٹو گرافی کے ذریعے حسین مناظر کی دلکشی نے تقریب کا لطف دوبالا کردیا۔ 

Mahira Khan Wedding HD Pictures

Mahira Khan Wedding HD Pictures

پاکستانی اسٹارٹ اپ بزنس سمپیسہ کے سی ای او سلیم کریم کراچی میں قائم کمپنی چلا رہے ہیں جس کا کام رقم کے لین دین سے متعلق ہے۔ 

Mahira Khan Wedding HD Pictures

اداکارہ ماہرہ خان کی طرح سلیم کریم ایک ڈی جے بھی ہیں۔ ڈراموں میں اداکاری سے قبل ماہرہ خان نے 2006 میں وی جے کی حیثیت سے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔ 

Mahira Khan Wedding HD Pictures

Mahira Khan Wedding HD Pictures

شادی کی تقریب میں دولہا اور دلہن کی خوشی دیدنی رہی۔ ماضی میں بطور وی جے ماہرہ خان کا شو ایم ٹی وی پر ہفتے کے تین روز نشر ہوتا رہا۔ 

Mahira Khan Wedding HD Pictures

Mahira Khan Wedding HD Pictures

طویل عرصے تک رفاقت کے بعد شادی کا فیصلہ دونوں نے باہمی رضامندی سے کیا۔ ماہرہ خان نے 2017 کے آغاز میں ایک ٹی وی ایپ کی افتتاحی تقریب میں سلیم کریم کے ساتھ شرکت کی تھی۔ 

Mahira Khan Wedding HD Pictures

اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ماہرہ خان نے اپنی شادی کی تصاویر خود شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔ مداحوں کی ایک کثیر تعداد نئے شادی شدہ جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کررہی ہے۔

Related Posts