آئمہ بیگ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئمہ بیگ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟
آئمہ بیگ نے خودکشی کی کوشش کیوں کی؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کی نامور گلوکارہ آئمہ بیگ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ماضی قریب میں خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے اس حوالے سے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

یہ انکشاف آئمہ بیگ نے ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ شہباز شگری سے منگنی ٹوٹنے اور برطانوی ماڈل کے الزامات کی وجہ سے ڈپریشن کا شکار ہوگئی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

آئمہ نے کہا کہ میں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی کیونکہ میں زندہ نہیں رہنا چاہتی تھی۔انہوں نے بتایا کہ میری فیملی اور دوست بھی ڈپریشن کا شکار ہوگئے تھے۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا کہ میرے والد نے مجھ سے کہا کہ بیٹا عمرہ کرنے چلتے ہیں، میں اس سے قبل تین مرتبہ عمرہ کر چکی تھی اور یہ چوتھی بار تھا۔

مزید پڑھیں:فائزہ خان کی نئی تصاویر کی سوشل میڈیا پر دھوم

جب وہاں گئی اور عمرہ کیا تو زندگی بدل گئی۔ ’جب میں نے خانہ کعبہ کو دیکھا تو مجھے ایسا محسوس ہوا جیسے کوئی مجھے خصوصی طور پر دیکھ رہا ہے۔ والدہ کی وفات کے بعد والد بہت سپورٹ کرتے ہیں۔ اللہ انہیں لمبی زندگی دے۔‘

Related Posts