ماہرہ خان نئی ٹیلی فلم میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردار ادا کریں گی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماہرہ خان نئی ٹیلی فلم میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردار ادا کریں گی
ماہرہ خان نئی ٹیلی فلم میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردار ادا کریں گی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اپنی نئی ٹیلی فلم میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا کردار ادا کریں گی جو پاکستان کی پہلی اور واحد خاتون لیفٹیننٹ جنرل ہیں۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے تحت لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی داستانِ حیات پر مبنی ٹیلی فلم میں ماہرہ خان مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

ڈرامہ سیریل ہمسفر سمیت مختلف ڈراموں اور فلمز میں جلوہ گر ہونے والی اداکارہ ماہرہ خان لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کی زندگی پر بننے والی ٹیلی فلم کیلئے آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں ہیں۔ 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizMasala (@showbizmasala)

آرمی میڈیکل کالج راولپنڈی میں ماہرہ خان کی نئی ٹیلی فلم کی شوٹنگ ہورہی ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر پاک فوج کی وہ واحد آفیسر ہیں جو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے تک پہنچیں۔

قبل ازیں کسی بھی پاکستانی خاتون کو یہ اعزاز حاصل نہ ہوسکا۔ آج سے 4 سال قبل 2017 میں جنرل نگار جوہر میجر جنرل کے رتبے پر فائز ہونے والی تیسری خاتون افسر بنیں۔

لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر کا تعلق پاکستان آرمی کی میڈیکل کور سے ہے جو میجر محمد عامر کی رشتہ دار ہیں۔ میجر (ر) محمد عامر قبل ازیں آئی ایس آئی کیلئے خدمات سرانجام دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: میں غیرشادی شدہ ہوں۔فریال محمود نے طلاق پر خاموشی توڑ دی

Related Posts