آج کل میں غیرشادی شدہ ہوں۔فریال محمود نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج کل میں غیرشادی شدہ ہوں۔فریال محمود نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی
آج کل میں غیرشادی شدہ ہوں۔فریال محمود نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل فریال محمود نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل میں غیر شادی شدہ (سنگل) ہوں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ماڈل فریال محمود نے گزشتہ برس مئی کے دوران دانیال راحیل سے شادی کی جس کے بعد دونوں ایک ساتھ متعدد مرتبہ نظر آئے۔ علیحدگی کی خبریں منظرِ عام پر آنے لگیں تو دونوں نے ایک سے زائد بار تردید بھی کی۔

تاہم جلد ہی دونوں کی حتمی علیحدگی کی خبر سامنے آگئی۔ٹی وی شو ٹائم آؤٹ میں میزبان و اداکار احسن خان کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے فریال محمود نے تصدیق کی کہ اب وہ شادی شدہ نہیں رہیں۔ 

 

بعد ازاں اداکارہ فریال محمود نے یہ بھی کہا کہ شادی کیلئے اہل فرد کا انتخاب کرنا چاہتی ہوں۔ میرا مطلب ہے کہ لوگ مجھے دیکھ رہے ہیں اور جانتے ہیں کہ میں اب غیر شادی شدہ ہوں تو اس پر زیادہ بات کیا کی جائے۔

اسی دوران اداکارہ فریال محمود نے بتایا کہ سونیا حسین انہیں پہچاننے سے انکار کردیتی تھیں۔ فریال نے کہا کہ سونیا کی بدقسمتی اور میری خوش قسمتی یہ تھی کہ ایک فلم میں ان کی جگہ میں نے اداکاری کی اور اپنا کردار نبھایا۔

اداکارہ فریال محمود نے کہا کہ فلم میں اپنی جگہ مجھے کام کرتا دیکھنے کے بعد سونیا حسین نے 2 بار یہ بیان دیا کہ انہیں یہ پتہ ہی نہیں کہ میں کون ہوں۔ فلم انڈسٹری میں کام کرنے کیلئے آپ کو پتلا ہونے کی کوئی ضرورت نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: فریال محمود کا سونیا حسین کے بارے میں سخت بیان سامنے آگیا

Related Posts