سیلاب سے معیشت کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان، رپورٹ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے معیشت کو پہنچنے والے نقصانات پر وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے  رپورٹ جاری کردی گئی۔

وزارت منصوبہ بندی کمیشن کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں اور اس کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کی وجہ سے ملکی معیشت کو 30 ارب ڈالر سے زائد کا نقصان پہنچا، سیلاب کے باعث 14 ارب 90 کروڑ ڈالر کا مختلف سیکٹر کو نقصان ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان سعودیہ میں ٹیکنیکل، ووکیشنل یونیورسٹی قائم کرے گا

سیلاب کی تباہ کاریوں سے ملکی معیشت کو نقصانات پر وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب سے پہنچنے والے نقصان کی ریکوری و بحالی کیلئے 16 ارب 26 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث 15 ارب 23 کروڑ ڈالر کے نقصانات کا تخمینہ لگایا گیا۔ جس میں خوراک سمیت اشیائے ضروریات کی قیمتوں میں اضافہ شامل ہے۔سیلاب کے باعث ایک کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد میں مزید غربت بڑھی جبکہ 76 لاکھ افراد کو غذائی اجناس کی کمی کا خدشہ رہا۔

اس کے علاوہ سیلاب کے باعث ایک کروڑ 70 لاکھ خواتین اور بچوں میں بیماریاں پیدا ہونے اور 43 لاکھ افراد کے بےروزگار ہونے کا خدشہ ہے۔

 سندھ میں ریکوری و بحالی کیلئے ایک ہزار 688ارب او ر بلوچستان کو 491 ارب روپے کی ضرورت ہے جبکہ خیبرپختونخوا کو 168 ارب اور پنجاب کیلئے 160 ارب روپے کی ضرورت ہے۔

Related Posts