شہرِ قائد میں ہزاروں ٹڈی دل کا حملہ، غریب کسان پریشانی میں مبتلا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہرِ قائد میں ہزاروں ٹڈی دل کا جارحانہ حملہ، غریب کسان پریشانی میں مبتلا
شہرِ قائد میں ہزاروں ٹڈی دل کا جارحانہ حملہ، غریب کسان پریشانی میں مبتلا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

صوبہ سندھ کے اندرونی شہروں میں تباہی پھیلانے کے بعد ٹڈی دل نے شہرقائد پر بھی حملہ کردیا، ہزاروں کی تعداد میں ٹڈیوں کے جارحانہ حملے سے کراچی میں سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے کا خدشہ ہے۔

کراچی کے ضلع ملیر، گڈاپ ٹاؤن اور بن قاسم ٹاؤن میں کھڑی فصلوں میں ٹڈی دل پیٹ پوجا میں مصروف  جبکہ اس حملے سے غریب  کسان پریشانی کا شکار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: راجن پور :پولیس وین پر فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 5 افراد جاں بحق

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سالہا سال سے ٹڈی دل سے بچاؤ کے لیے کوئی احتیاطی تدابیر نہیں اپنائی گئیں۔ اس سے قبل اندرونِ سندھ کی سینکڑوں ایکڑ اراضی کی فصلیں تباہ کرنے والی ٹڈی دل سے بچاؤ کے لیے اسپرے نہیں کیا گیا۔

کسانوں کے مطابق اگر بر وقت اسپرے کر لیا جاتا تو ٹڈی دل کے حملے سے بچاؤ ممکن تھا جبکہ سینکڑوں ایکڑ پر محیط ملیر اور گڈاپ ٹاؤن سمیت شہر قائد کے دیگر علاقوں کی فصلوں کو ٹڈی دل سے شدید خطرات لاحق ہیں۔

دوسری جانب حکومت ٹڈی دل کے حملے پر حرکت میں آگئی۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کو احکامات جاری کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر زراعت سندھ نے بھی محکمہ زراعت سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور حکم دیا ہے کہ ٹڈی دل سے بچاؤ کے لیے فصلوں پر فوری طور پر اسپرے کیا جائے، جبکہ وزارت کے مطابق ٹڈی دل کی فوج بلوچستان کی طرف بڑھ رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے جناح ہسپتال میں پاگل کتے کے کاٹنے کے باعث ایک 18 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اس کی موت کی وجہ بروقت علاج نہ ہونا بتائی جاتی ہے۔

جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کراچی کے علاقے نوری آباد میں رہائش پذیر 18 سالہ نوجوان کو 3 ماہ قبل کتے نے کاٹا لیکن اس کا بروقت علاج نہیں کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں 18 سالہ نوجوان کتے کے کاٹنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا

Related Posts