کراچی میں 18 سالہ نوجوان کتے کے کاٹنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں 18 سالہ نوجوان کتے کے کاٹنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا
کراچی میں 18 سالہ نوجوان کتے کے کاٹنے کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی کے جناح ہسپتال میں پاگل کتے کے کاٹنے کے باعث ایک 18 سالہ نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اس کی موت کی وجہ بروقت علاج نہ ہونا بتائی جاتی ہے۔

جناح ہسپتال انتظامیہ کے مطابق کراچی کے علاقے نوری آباد میں رہائش پذیر 18 سالہ نوجوان کو 3 ماہ قبل کتے نے کاٹا لیکن اس کا بروقت علاج نہیں کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں ڈینگی پھیلنے کے باعث پرائیویٹ بلڈ بینکس نے ریٹ میں اضافہ کردیا

ظہور خان نامی نوجوان کی طبیعت  خراب ہونے پر  دو روز قبل اسے ہسپتال لایا گیا اور جناح ہسپتال میں اسے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا تھا تاکہ اس کی جان کی حفاظت ممکن بنائی جاسکے، تاہم اس میں کامیابی نہ ہوسکی۔

گزشتہ روز شام کے وقت اس کی طبیعت بہت خراب ہو گئی، جسے بچانے کے لیے ڈاکٹرز نے بہت کوشش کی، تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا اور جان کی بازی ہار گیا۔

مرحوم نوجوان کے والد نے کہا کہ ہم اپنے بیٹے کو مقامی ہسپتال لے کر گئے تھے جس پر ڈاکٹر نے پٹی کرکے دوا دے دی، لیکن 2 روز قبل ہی اس کی طبیعت بہت زیادہ خراب ہونے پر اسے ہسپتال لانا پڑا۔

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ریبیز کی بیماری ہوجانے کے بعد ظہور خان نامی نوجوان کو اس کے علاج کی ویکسین بروقت نہ دئیے جانے کے باعث یہ المناک واقعہ پیش آیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پولیو وائرس نے پھر سے ملک میں پنجے گاڑ دیئے،چاروں صوبوں میں پھیلنے لگا، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔

مزید پڑھیں: کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق

Related Posts