مختلف شہروں میں بجلی کی آنکھ مچولی، شارٹ فال 7365 میگا واٹ تک پہنچ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مختلف شہروں میں بجلی کی آنکھ مچولی، شارٹ فال 7365 میگا واٹ تک پہنچ گیا
مختلف شہروں میں بجلی کی آنکھ مچولی، شارٹ فال 7365 میگا واٹ تک پہنچ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  ملک کے مختلف شہروں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے۔ بعض علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹوں تک جا پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال 7365 میگا واٹ ہوچکا ہے جس کی وجہ سے لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق جون کی شدید گرمی کے دوران وقت بے وقت کی لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کو پریشان کرکے رکھ دیا۔ لاہور، کراچی، پشاور، سرگودھا اور حیدر آباد سمیت مختلف شہروں میں طویل اوقات تک بجلی غائب رہنے لگی۔

یہ بھی پڑھیں:

اسٹاک مارکیٹ میں 300سے زائد پوائنٹس کی کمی

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی پیداوار اور کھپت میں فرق بہت زیادہ ہے۔ بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر 7 ہزار 365 میگا واٹ تک پہنچ گیا۔ پشاور میں بجلی کی بندش کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب کے الیکٹرک نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کردیا۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنی کا کہنا ہے کہ آئندہ دنوں میں لوڈ شیڈنگ کم نہیں بلکہ بہت زیادہ ہوسکتی ہے۔ کے الیکٹرک کو قدرتی گیس کی سپلائی منقطع کردی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے کراچی میں مستقبل قریب میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے 2 پاور پلانٹس 6 ماہ سے بند پڑے ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں بھی 6 سے 12 گھنٹوں تک لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

Related Posts