ابھی نندن کی رہائی کو کسی اورچیز سے جوڑنا افسوسناک ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

DG ISPR Media Talk in Rawalpindi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: ترجمان پاک فوج بابر افتخار نے کہا ہے کہ کل کے بیان سے قومی سلامتی کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اعلانیہ دن کی روشنی میں بھارت کو جواب دیا اور پاک فوج نے بھارتی طیارے مار گرائے اور بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ حکومت پاکستان نے ذمہ دار ریاست ہوتے ہوئے امن کو ایک اور موقع دیا جب کہ ابھی نندن کی رہائی کے فیصلے کو پوری دنیا نے سراہا تاہم کل ایسا بیان دیا گیا جس میں قومی سلامتی کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کل ایسا بیان دیا گیا جس میں قومی سلامتی کی تاریخ مسخ کرنے کی کوشش کی گئی، ابھی نندن کی رہائی کو کسی اور چیز سے جوڑنا افسوسناک ہے۔

یہ چیز کسی بھی پاکستانی کیلئے قابل قبول نہیں، ایسے منفی بیانیے کے قومی سلامتی پر براہ راست اثرات ہوتے ہیں، یہ بیانہ بھارت کی ہزیمت کو کم کرنے کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی ملاقات

Related Posts