سینئر اداکار طلعت حسین کی طبیعت ناساز، بیٹی کی دعاؤں کی درخواست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینئر اداکار طلعت حسین کی طبیعت ناساز، بیٹی کی دعاؤں کی درخواست
سینئر اداکار طلعت حسین کی طبیعت ناساز، بیٹی کی دعاؤں کی درخواست

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار طلعت حسین شدید علیل ہیں، جس کے باعث ان کی بیٹی ترین حسین نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق طلعت حسین کی عمر 80 سال سے زائد ہے اور انہوں نے فنون لطیفہ کو نصف صدی دی ہے، یعنی انہوں نے اپنی عمر کا بیشتر حصہ اداکاری، صداکاری، آرٹ اور فن کے نام کردیا۔

1970 سے قبل طلعت حسین نے کم عمری میں ہی اداکاری شروع کردی تھی لیکن انہیں 1970 کے بعد انہوں نے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔

طلعت حسین نے لندن سے تعلیم حاصل کی اور پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے اداکاری کا آغاز کیا اور انہوں نے برطانوی ٹی وی سمیت بولی وڈ فلموں میں بھی کام کیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ان کی بیٹی تزین حسین نے اپنے والد گرامی کی صحت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

تزین حسین کا کہنا تھا کہ ان کے والد طلعت حسین کو یادداشت کے کافی مسئلے درپیش ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کو لوگوں کو یاد نہیں رکھ پارہے جن سے وہ ملاقات کررہے ہیں، یہاں تک وہ لوگوں کے نام بھی بھول رہے ہیں۔

اداکارہ نے تمام مداحوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے والد کی صحت یابی کے لیے دعائیں کریں۔

Related Posts