پسند کی شادی: لڑکی کے رشتہ داروں نے لڑکے کی والدہ کی ٹانگ کاٹ دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چاقو
بیٹے کی پسند کی شادی، ماں ٹانگ سے محروم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اوکاڑہ: لڑکی کے رشتہ داروں  نے اوکاڑہ کے قریبی دیہی علاقے فتیانہ میں مبارک نامی لڑکے کی پسند کی شادی پر اس کی والدہ بشیراں کی ٹانگ کاٹ دی ہے۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق کچھ ہی مہینے پہلے مبارک نے اپنی پسند سے لڑکی کے گھر والوں کی مرضی کے خلاف   شادی کی تھی اور موت کے خوف سے اپنی دلہن سمیت چھپ گیا تھا۔

پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کے رشتہ دار سزا دینے کی غرض سے  کچھ عرصے تک مبارک اور اس کی بیوی کو تلاش کرتے رہے۔ جب وہ  نہیں ملا تو طیش میں آ کر انہوں نے اس کی والدہ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا  اور اسے ٹانگ سے محروم کردیا۔

معذور اور زخمی خاتون بشیراں  کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts