پاک کیوی سیریز منسوخی پر پروپیگنڈا کرنے والی اپوزیشن جماعتیں زہریلے سانپ ہیں، خرم شیرزمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک کیوی سیریز منسوخی پر پروپیگنڈا کرنے والی اپوزیشن جماعتیں زہریلے سانپ ہیں، خرم شیرزمان
پاک کیوی سیریز منسوخی پر پروپیگنڈا کرنے والی اپوزیشن جماعتیں زہریلے سانپ ہیں، خرم شیرزمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز منسوخی پر پروپیگنڈا کرنے والی اپوزیشن جماعتیں زہریلے سانپ ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی حساس معاملے پر سستی سیاست افسوسناک ہے۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے پاکستان کی سالمیت پر ہمیشہ منفی سیاست کی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکریٹریٹ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں کیا۔ خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ ٹیم کیلئے پاکستان کی عظیم فوج سیکیورٹی پر مامور رہی۔ اس سے قبل سری لنکا، زمبابوے، ویسٹ انڈیز اور دیگر ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ ہمیں پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز اور فورسز پر مکمل اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن گمراہ کن بیانات سے باز رہے۔ ہماری قوم پر امن قوم ہے اور اس ملک کو امن کا گہوارا بنانے کے لئے سیکورٹی فورسز سمیت عوام نے بے تحاشہ قربانیاں دی ہیں۔ افواج پاکستان نے ایک طویل عرصے تک دہشت گردی کے خلاف جنگ کر کے اس ملک میں امن و امان قائم کیا ہے۔ نیوزی لینڈ دورہ منسوخی کے پیچھے سیکورٹی وجوہات نہیں بلکہ ایک سازش ہے۔ اس سازش میں اپوزیشن جماعتوں کا بڑھ چڑھ کر حصہ لینا انتہائی شرمناک عمل ہے۔ اس معاملے پر پوری قوم پی سی بی اور سیکورٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجی اسکول انتظامیہ کا طالبہ پر تشدد، ورثا کا احتجاج، حلیم عادل شیخ کی مظاہرے میں شرکت

Related Posts