لاہور کا واقعہ مکمل احتساب کا متقاضی ہے،ایسا تو دوران جنگ بھی نہیں ہوتا، بلاول بھٹو زرداری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

bilawal bhutto

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ لاہور کا واقعہ مکمل احتساب کا متقاضی ہے،ہم پارلیمان پر حملہ آور ہونے والی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد بدترین فاشزم کے گواہ بن رہے ہیں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاہور واقعے کے حوالے سے ٹویٹر پراپنے بیان میں کہا کہ آج لاہور میں دل کو دہلادینے والے مناظر دیکھنے کو ملے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے دارالحکومت میں ایک مکمل انارکی کی حالیہ لہر نظر آئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمان پر حملہ آور ہونے والی پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد بدترین فاشزم کے گواہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وکلاء نے اسپتال پر حملہ کیا، ایسا تو دوران جنگ بھی نہیں ہوتا، یہ گراوٹ کی نئی سطح ہے۔

مزید پڑھیں:لاہور میں وکلاء کا امراض قلب کے اسپتال پر دھاوا، طبی امداد نہ ملنے پر 6 مریض جاں بحق

انہوں نے کہا کہ لاہور کا واقعہ مکمل احتساب کا متقاضی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ خوداحتسابی کا بھی متقاضی ہے کہ ہم بطور قوم عمران خان کے نیا پاکستان میں اور کتنا نیچے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اور ہمارا ملک آج ہونے والے واقعے سے دراصل بہت بہتر ہے۔

Related Posts