لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
لاہور قلندرز کا پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل 8 کا 15واں میچ جوکہ لاہور قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر ملتان سلطانز کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے پی ایس ایل 8 کے کراچی میں ہونیوالے آخری میچ میں ملتان سلطانز کو 66 رنز سے ہرا دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہونے والے میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

مزید پڑھیں:کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے زیر کردیا

کراچی کنگز نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ8 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کیلئے 168 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا،ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 16.3 اوورز میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

Related Posts