کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے زیر کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے زیر کردیا
کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو 66 رنز سے زیر کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کراچی کنگز نے پی ایس ایل 8 کے کراچی میں ہونیوالے آخری میچ میں ملتان سلطانز کو 66 رنز سے ہرا دیا۔

کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں ہونے والے میچ میں سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

کراچی کنگز نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے پاکستان سپر لیگ8 کے 14 ویں میچ میں ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جیت کیلئے 168 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا،ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی پوری ٹیم 16.3 اوورز میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 167 رنز بنائے تھے، کپتان عماد وسیم 14 اور شعیب ملک 10 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے تبریز شمسی اور شعیب ملک نے3،3 جبکہ عماد وسیم اور عاکف جاوید نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 25، محمد رضوان 29،ریلی روسو 7، ڈیوڈ میلر 7، خوشدل شاہ 4، انور علی 12، اسامہ میر 10، کارلوس براتھویٹ 1، عقیل حسین 2، عباس آفریدی 2 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل کی سکیورٹی،پنجاب حکومت نے 50 کروڑ دینے سے انکار کردیا

کراچی کے لیے آج پی ایس ایل کا ڈیبیو کرنے والے طیب طاہر نے 46 گیندوں پر 65 رنز بنائے، اس کے علاوہ میتھیو ویڈ 46 اور جیمز ونس 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

Related Posts