کورونا وائرس: خاتون صحافی کا شہلا رضا کو پیغام ضائع کرنے کا مشورہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: خاتون صحافی کا شہلا رضا کو پیغام ضائع کرنے کا مشورہ
کورونا وائرس: خاتون صحافی کا شہلا رضا کو پیغام ضائع کرنے کا مشورہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وفاق اور حکومتِ سندھ کے مابین کورونا وائرس پر بھی جنگ چھڑ گئی جبکہ خاتون صحافی نے صوبائی وزیر شہلا رضا کو حکومتِ سندھ کی کارکردگی پر پیغام ضائع کرنے کا مشورہ دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں صوبہ سندھ کی وزیر برائے ترقئ خواتین سیّدہ شہلا رضا نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد سندھ کے مقابلے میں زیادہ ہو گئی ہے۔

صوبائی وزیر برائے ترقئ خواتین شہلا رضا نے کہا کہ کورونا وائرس کے متاثرہ افراد میں کمی دراصل سندھ حکومت کی سخت پالیسیوں کا ثمر ہے جو اب سامنے آ رہا ہے۔

وزیرِ ترقئ خواتین شہلا رضا نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان کب تک سندھ سے دشمنی کرتے رہیں گے؟ آخر کب تک آپ سندھ کی تعریف کرنے سے جھجکتے رہیں گے؟

ٹوئٹر پر ارم زعیم نامی خاتون صحافی نے شہلا رضا سے کہا کہ آنٹی شہلا سندھ کی آبادی اور پنجاب کی آبادی میں فرق ہے۔ سندھ میں 4 کروڑ 80 لاکھ جبکہ پنجاب میں 11 کروڑ لوگ بستے ہیں۔

سندھ حکومت کی گزشتہ روز تک کی  کارکردگی کی تفصیلات بتاتے ہوئے ارم زعیم نے کہا کہ پنجاب میں اب تک 13000 لوگوں کا ٹیسٹ کر لیا گیا ہے جن میں سے صرف 497 متاثرہ نکلے جبکہ سندھ میں کم لوگوں کا ٹیسٹ ہوا۔

خاتون صحافی نے کہا کہ سندھ میں صرف 5 ہزار 500 افراد کو چیک کیا گیا جن میں سے 457 افراد مریض نکلے ہیں۔ خدارا اپنا ٹویٹ ڈیلیٹ کردیں، آپ سندھ کو شاباشی کی بجائے لعن طعن کروائیں گی۔

Related Posts