لیڈی گاگا نے کتوں کی بازیابی کے لئے 5لاکھ ڈالر انعام رکھ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

واشنگٹن: عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا کے ملازم پر فائرنگ کرکے نامعلوم مسلح افراد تین قیمتی کتوں کو اغوا کرکے فرار ہوگئے تاہم کتیا اغوا کاروں کے چنگل سے بھاگنے میں کامیاب ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق لیڈی گاگا شوٹنگ میں مصروف تھیں اور اس دوران ان کے تین کتوں کی دیکھ بھال پر مامور ملازم کتوں کو سیر کرانے میں مصروف تھا کہ اس دوران دو ملزمان نے فائرنگ کردی اور کتوں کو لے کر فرار ہو گئے۔

فائرنگ سے زخمی ہونے والا لیڈی گاگا کا ملازم اسپتال میں زیر علاج ہے، اس سارے وقوعے کے دوران لیڈی گاگا کی کتیا اغواء کاروں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی ۔ اخباری رپورٹ کے مطابق لیڈی گاگا اپنے دوکتوں کی گمشدگی پر غمگین ہیں۔

لیڈی گاگا نے کوجی اور گوستاو نامی اپنے کتوں کی بازیابی کے لیے بھاری انعامی رقم کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی کتوں کو واپس لائے گا اس کو 5 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا جو پاکستانی کرنسی میں 8 کروڑ روپے بنتے ہیں۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی ہے جس میں ملزمان کو لیڈی گاگا کے ملازم پر حملہ کرتے اور کتوں کو اغوا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حملہ آوروں کی عمریں 20 سے 24 سال کے درمیان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی “پٹھان” کیساتھ فلموں میں واپسی، سلمان خان کا بھی بڑا سرپرائز

Related Posts