پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ،189پوائنٹس کا اضافہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

KSE 100 index rises 190 points over partial easing of lockdown

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی کے باعث 100 انڈیکس 189.75 پوائنٹس بڑھ گیا ۔

پہلے روز کورونا کے باعث غیر یقینی صورتحال چھائی رہی جس کے باعث انویسٹرز پیسے لگانے سے گریزاں اور دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر گامزن رہے اورایک ہزار پوائنٹس کی تنزلی ہوئی۔

منگل کو دوسرے کاروباری روز کے دوران کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا، اسٹاک مارکیٹ میں پہلے ڈیڑھ گھنٹے کے دوران 200 سے زائد پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔

مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کا سلسلہ دن بھرجاری رہا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس گراوٹ میں بھی گیا تاہم دوپہر تین بجے ایک مرتبہ پھر تیزی ہوئی اور انڈیکس میں 117.16 پوائنٹس کی تیزی ہوئی۔

کاروبار کا اختتام 189.75 پوائنٹس پر ہوا جس کے بعد انڈیکس 31222.74 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔

کاروبار میں 0.61 فیصد کی بہتری ہوئی اور 10 کروڑ 55 لاکھ 96 ہزار 411 کا لین دین ہوا۔

Related Posts