پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مزید مندی کا رجحان ، 42 ہزار کی حد سے نیچے آگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 29 jan
psx 29 jan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس میں مزید 400 پوائنٹس گر گئے جبکہ انڈیکس 42ہزارکی نفسیاتی حد سے بھی نیچے آگیا۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کی طرح رواں ہفتے بھی مندی کا رجحان جاری ہے ، آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 400 پوائنٹس کی کمی سے 41 ہزار 898.70 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ حصص کی مالیت میں 50 اب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پورے کاروباری روز کے دوران چار حدیں بھی گریں۔ گرنے والی حدوں میں 42200، 42100، 42000، 41900 کی حدیں شامل ہیں، کاروبار کے دوران 0.96 فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ 12 کروڑ 71 لاکھ 9 ہزار 630 شیئرز کا لین دین ہوا ۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس 198.45 پوائنٹس کی کمی سے 19 ہزار 393.01 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 210.54 پوائنٹس کی کمی سے 29 ہزار 135.35 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھنے میں آیاتھا اور 100 انڈیکس 240.04 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 299.19 پوائنٹس کی سطح پر آگیاتھا ۔

Related Posts