خواجہ سعد رفیق کی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے حکومتی اقدام کی مذمت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خواجہ سعد رفیق کی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے حکومتی اقدام کی مذمت
خواجہ سعد رفیق کی میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے حکومتی اقدام کی مذمت

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے حکومتی اقدام کی مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری آزادئ صحافت کا گلا گھونٹنے کی مذموم سازش ہے۔

تحریکِ انصاف کے نیا پاکستان تصور کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے  خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ نئے پاکستان میں جمہوریت کے پاؤں میں زنجیریں ڈال دی گئی ہیں۔

سابق وزیرِ ریلوے نے کہا کہ نئے پاکستان میں سیاست کا گریباں چاک کردیا گیا جبکہ صحافت کو جبر کا شکار کیا گیا جبکہ انصاف کو مقتل گاہ بنا دیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے معروف بزنس مین اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمن کو پیشی کے موقعے پر اپنی حراست میں لے لیا۔

میر شکیل الرحمن کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا جس کا باعث  سابق وزیر اعظم نواز شریف سے 54پلاٹس رعایت پر حاصل کرنے کا الزام ہے جس کی تحقیقات چل رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  معروف بزنس مین میر شکیل الرحمن گرفتار ہو گئے

Related Posts