خورشید شاہ نے کرپشن کے متعلق بیان پر وزیرِ اعظم عمران خان سے اتفاق کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SC approves bail of Khurshid Shah in assets case

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے بدعنوانی کے متعلق بیان پر وزیرِ اعظم عمران خان سے اتفاق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعی حکمران کرپٹ ہوں تو کرپشن میں اضافہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی پی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ میں عمران خان سے متفق ہوں کہ اگر حکمران بدعنوان ہوں تو کرپشن بھی بڑھتی ہے۔

گفتگو کے دوران 68 سالہ پی پی پی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ ملک میں مہنگائی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں ہورہا۔ مہنگائی کے سوال پر ان کا جواب ہوتا ہے کہ این آر او نہیں دیں گے۔

پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ وزیرِ اعظم کا ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر بھی یہی جواب ہے کہ این آر او نہیں دیں گے۔ عمران خان تو کرپشن ختم کرنے کے دعوے کیا کرتے تھے۔

  یہ بھی پڑھیں: 31 جنوری کی ڈیڈ لائن گزرگئی، استعفوں کی دھمکی کھوکھلی نکلی۔شبلی فراز

Related Posts