آئی جی کو ہٹانا سندھ حکومت کا اچھا اقدام قرار دیا جاسکتا ہے۔خرم شیرزمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اب کراچی کو عمران خان کا ساتھ دینا ہے، خرم شیر زمان
اب کراچی کو عمران خان کا ساتھ دینا ہے، خرم شیر زمان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 سابق صدر پی ٹی آئی کراچی ڈویژن اور رکنِ سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ آئی جی مشتاق مہر کو ہٹانا سندھ حکومت کا اچھا اقدام قرار دیا جاسکتا ہے تاہم ہمیں ایک فل ٹائم وزیرِ داخلہ کی بھی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رکن خرم شیر زمان نے کہا کہ مشتاق مہر کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹانا پہلا اچھا قدم قرار دیاجاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ووٹ کو عزت دو کہنے والے آج  بھیک مانگ رہے ہیں، شیخ رشید

ٹوئٹر پیغام میں خرم شیر زمان نے کہا کہ اس اچھے اقدام کے ساتھ ساتھ سندھ کو ایک فل ٹائم وزیرِ داخلہ کی ضرورت ہے۔ مراد علی شاہ کو وزیرِ داخلہ کا عہدہ چھوڑ کر کسی اور کو یہ اہم وزارت دینی چاہئے۔ 

ایک اور ٹوئٹر پیغام میں تحریکِ انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نےکہا کہ عملہ ہسپتال کا فضلہ گلیوں میں پھینک رہا ہے۔ وزیرِ صحت، وزیرِ بلدیات سندھ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کہاں ہیں؟

ہسپتال کا فضلہ سڑک پر پھینکنے کی مذمت کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں نااہل پیپلز پارٹی کچرا اٹھانے میں ناکام ہے۔ ہمیں صوبہ سندھ کی حالتِ زار پر افسوس ہوتا ہے۔ 

Related Posts