ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے آج اداروں سے بھیک مانگ رہے ہیں، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے آج اداروں سے بھیک مانگ رہے ہیں، شیخ رشید
ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے آج اداروں سے بھیک مانگ رہے ہیں، شیخ رشید

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ لگانے والے آج اداروں سے بھیک مانگ رہے ہیں، اُن سےکہہ رہے ہیں ایک سال دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ 31 مئی سے پہلے فیصلے آجائیں گے، قو م عمران خان کے ساتھ ہے، ان کے پاس ایک ووٹ کی اکثریت ہے، یہ قائم نہیں رہ سکتے۔

انہوں نے کہا کہ حکمران کے لیے مشکلات ہی مشکلات ہیں، یہ لوگ جتنی دیر کریں گے اتنی سیاسی قبر کھودیں گے، آصف زرداری نے ان کو وہاں مارا ہے جہاں پانی نہیں ملتا۔

یہ بھی پڑھیں: آئی جی مشتاق مہر عہدے سے برطرف، گریڈ 21 کے افسر کو اضافی چارج دے دیا گیا

اُن کا کہنا تھا کہ وزارتیں بانٹنے میں ان سب کے اپنے مفادات ہیں، پہلے جو ہوا وہ ہمارے حق میں چلا گیا، کل جو ہوا وہ بھی حق میں ہے۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ایف آئی اے سے آصف زرداری، فریال تالپور اور حمزہ شہبازکے کیسز واپس لینے کا کہا جارہا ہے، ادارے سب کچھ دیکھ رہے ہیںں، حکومت نیب کا کچھ بگاڑ نہیں سکتی، عمران خان سندھ میں خود انتخابی مہم چلائیں گے، عمران خان ٹکٹ کا معاملہ بھی خود دیکھیں گے۔

Related Posts